جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس 17 اگست کو طلب

اجلاس میں ضلعی سطح پر سیاسی و تنظیمی امور سمیت عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا

جمعہ 15 اگست 2025 17:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 17 اگست 2025 کو منعقد ہوگا جس میں ضلعی سطح پر سیاسی و تنظیمی امور سمیت عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا اجلاس کی صدارت ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کریں گے جبکہ یہ اجلاس جامع مسجد ٹًھل میں ہوگا ضلع بھر سے مجلس عمومی کے تمام اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس کے لیے جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے پریس سیکریٹری اسداللہ حیدری کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی حکمت عملی، جماعتی پالیسیوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی تجاویز زیر بحث آئیں گی انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے تمام جنرل کونسل اراکین کی بھرپور شرکت متوقع ہے اور تمام اراکین سے وقت کی پابندی کے ساتھ اجلاس میں پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ مشاورت اور فیصلوں کا عمل موثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :