مظفرگڑھ ، سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج، ترجمان پولیس

جمعہ 15 اگست 2025 17:35

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور وڈیو شیئئر کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم سے 01 کلاشنکوف معہ زندہ راوند برآمد کر لی، ملزم محمد امجد نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کی تھی۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔\378