پنجاب محتسب کا عوامی خدمت پروگرام اگلے ہفتے ملتان سے شروع ہوگا،ترجمان

جمعہ 15 اگست 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) صوبائی محتسب پنجاب کی زیرِ نگرانی عوامی خدمت پروگرام کا آغاز اگلے ہفتے محتسب کے ریجنل آفس ملتان سے کیا جائے گا۔اس پروگرام کا مقصد عوام میں آگاہی بڑھانا، سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اداروں میں بدانتظامی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ خاص طور پر جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں تک رسائی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، اس ضمن میں ایک خصوصی موبائل وین تیار کی گئی ہے جو جدید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ ہے، یہ وین موقع پر ہی عوامی شکایات درج اور شکایت کنندگان کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

صوبائی محتسب دفتر کے مطابق اس تاریخی اقدام سے عوام کو ان کی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کی سہولت میسر آئے گی اور محتسب کے شکایات ازالے کا نظام پنجاب کے دور افتادہ علاقوں تک پہنچ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :