صوبائی دارالحکومت لاہور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

آئوٹ فال روڈ اور گلشن راوی سے لئے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی

جمعہ 15 اگست 2025 18:26

صوبائی دارالحکومت لاہور کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)حکومت کی تمام تر کوشش کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی ایک مرتبہ پھر نشاندہی کی گئی ،آئوٹ فال روڈ اور گلشن راوی سے لئے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،قومی ادارہ صحت نے لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی۔پولیو وائرس لاہور میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے مسلسل موجود ہے ، پولیو وائرس کی سیوریج میں موجودگی بچوں کی صحت کیلئے بدستور سنگین خطرہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :