
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
یو این
جمعہ 15 اگست 2025
20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) خواتین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو چار سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے اور ان سے باوقار زندگی گزارنے کے مواقع چھین لیے گئے ہیں۔
افغانستان کے لیے ادارے کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ایسے درجنوں احکامات جاری کیے ہیں جن کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کو حقوق اور وقار سے محروم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا سنگین ترین بحران ہے جو معمول کی صورتحال بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال متعارف کرائے جانے والے 'قانون اخلاقیات' کے ذریعے دیرینہ سماجی رسوم و رواج کو باضابطہ بنا کر خواتین کو عوامی زندگی سے منظم طور پر خارج کر دیاگیا ہے۔
(جاری ہے)
سوزن فرگوسن نے کہا کہ لڑکیوں کو پرائمری درجے کے بعد تعلیم کے حصول کی اجازت نہیں۔
خواتین عوامی مقامات پر اور اپنے علاقوں یا خاندانوں میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں اور موجودہ حکومت میں مجموعی سلامتی کی صورتحال میں آنے والی بہتری سے فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔افغان این جی اوز کو مدد کی ضرورت
رواں سال 17 لاکھ افغان پناہ گزین ہمسایہ ملک پاکستان اور ایران سے واپس آئے ہیں۔ تاہم ان میں شامل خواتین تعلیم وصحت کی سہولیات تک رسائی یا معاشی مدد حاصل کرنے کےلے مرد امدادی کارکنوں سے رابطہ نہیں کر سکتیں۔
اسی لیے انہیں طبی ونفسیاتی خدمات کی فراہمی اور تشدد سے بچانے کے لیے ملک میں خواتین کے زیرانتظام چلائے جانے والے اداروں اور تنظیموں کا کردار بہت اہم ہے۔
تاہم، رواں سال مارچ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے غیرسرکاری اداروں کو امدادی مالی وسائل کی قلت کے باعث خواتین پر مشتمل نصف عملے میں کمی کرنا پڑی۔ ان میں ایک تہائی سے زیادہ اداروں یا تنظیموں نے خبردار کیا کہ انہیں اپنے کام میں کمی لانا پڑے گی یا وہ سرے سے بندہو جائیں گے۔
یہ ادارے اپنا کام جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن انہیں مزید مالی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
سوزن فرگوسن نے کہا ہے کہ افغان غیرسرکاری تنظیموں کو ان کے کام میں مدد دینے اور ان کی آواز کو بین الاقوامی بات چیت کا حصہ بنانے پر سرمایہ کاری جاری رکھنا ہو گی۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
گریٹر اسرائیل کا تصور عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات‘پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت
-
پاکستان نہ ہی نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں ،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.