
پی ڈی ایم اے کا دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری
راولپنڈی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز کے ساتھ ساتھ اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
جمعہ 15 اگست 2025 19:00

(جاری ہے)
لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت،جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے، ایمرجنسی کنٹرول رومز اور ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے بیشتر حصوں میں غیر معمولی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ، کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ ہفتے کو بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔ ہفتے کی شام یا رات کو شمال مشرقی اور جنوبی بلو چستان، جنو بی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مزید بارشوں سے با لائی خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھو ہار اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر اور دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ،کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش کی امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوئں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ہفتے کی شام یا رات کو لیہ، بھکر، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے علاقوں تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، بدین، دادو، میر پور خاص اور کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقوں ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں مطلع طور پر جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ
-
ابھی تک واضح نہیں کہ کچھ افراد صیہونی بحری فوج کی حراست میں ہیں یا نہیں ؟
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
-
ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون سے معاشی استحکام میں کوشاں، انکٹاڈ
-
فلپائن: زلزلے میں 72 افراد ہلاک، 20 ہزار زیادہ بے گھر
-
ہیٹی میں گینگ وار سے نمٹنے کے لیے نئی یو این فورس کے بارے میں جانیے
-
بھوک، ڈرون، دہشت اور موت: غزہ کے ہسپتال میں گزارے 30 منٹ کا احوال
-
یوکرین جنگ خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل، انسانی حقوق کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.