لاہورمیں ڈینگی کے چار نئے کیسز، مجموعی تعداد اٹھاون ہو گئی

جمعہ 15 اگست 2025 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) شہر میں ڈینگی بخار کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور مانیٹرنگ مزید سخت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 3 نئے مریض اور عزیز بھٹی زون سے ایک نیا مریض رپورٹ ہوا ہے۔ اس طرح رواں سال سرکاری طور پر ڈینگی بخار کے کیسز کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں پے در پے بارشوں سے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور احتیاطی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :