چنیوٹ،چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعہ 15 اگست 2025 22:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے انتظامات کئے گئے اس حوالے سے ڈی پی اوعبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ضلع بھر میں 17 جلوس, 16مجالس کا انعقاد ہوامجالس،جلوسوں پر ایک ہزار سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے مجالس،جلوسوں پر فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیامجالس،جلوسوں میں شامل ہونے والے افراد کو مخصوص انٹری پوائنٹس،واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز اور فزیکل سرچ کے بعدشامل ہونے دیاگیامجالس،جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں،ویڈیو ریکارڈنگ،سرویلنس وہیکلز سے مانیٹرنگ کی گئیمذہبی رواداری،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا گیاحکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا پہلے ہی ضلع بھر کے اندر اس بات کو واضح کردیا گیا تھا کہ شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا،تمام وسائل بروئے کار لاکر ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جائے گااس لئے کسی قسم کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا