گمشدہ بچے قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے

بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا

جمعہ 15 اگست 2025 22:38

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے،اس سلسلہ میں تھانہ رمنا اور تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس کو شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ا ن کے بچے لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہریوں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔