آرپی اوراولپنڈی کا20صفر المظفرچہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کادورہ ،سیکورٹی ،ٹریفک انتظامات کا جائزہ

جمعہ 15 اگست 2025 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)آرپی اوراولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ضلع راولپنڈی میں20صفر المظفرچہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کادورہ کیا،جہاں انہوںنے سیکورٹی ا ورٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے آر پی او راولپنڈی کو سیکورٹی انتظامات کے متعلق تف-صیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک کے ہمراہ ضلع راولپنڈی میں 20 صفر المظفرچہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کادورہ کیا،جہاں انہوںنے سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے آر پی او راولپنڈی کو سیکورٹی پلان اور دیگر کئے گئے انتظامات سے متعلق جامع بریفنگ دی،دورے کے دوران آر پی او بابر سرفراز الپا نے جلوس کے روٹس پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو چیک کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ الرٹ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ جلوس و مجالس میں شریک شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے،اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ راولپنڈی ریجن پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور چہلم سمیت تمام مذہبی و اہم پروگراموں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،آر پی او نے مزید عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورت حال کی اطلاع فوراً پولیس کودیں۔

متعلقہ عنوان :