جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

جمعہ 15 اگست 2025 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)اسٹیٹ بینک کی جانب سے جشنِ معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا،سکے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے جبکہ تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے،سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے،ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔

چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپرعددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے۔

(جاری ہے)

ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکّے کی مالیت جلی اعداد میں ’’75 ‘‘ اور اردو رسم الخط میں ’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔سکّے کے بالائی کناروں پر اردو میں ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ رقم ہے۔ سکّے کے پچھلے رخ پر (دائیں اور بائیں جانب ) دو لڑاکا طیارے، بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔یادگاری سکّہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاونٹرز پر 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :