حالیہ بارشوں کے باعث ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ہرنو ندی کے داخلی راستے بند کر دئیے

جمعہ 15 اگست 2025 22:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس امان اللہ سعید کی زیر نگرانی حالیہ شدید بارشوں کے باعث ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ریسکیو اقدامات جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ نے ہرنو ندی ایبٹ آباد اور حویلیاں میں ریسکیو سروسز کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ندی کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کو ندی کے انٹری پوائنٹس پر تعینات کر ہے جو نہ صرف صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں بلکہ شہریوں کو بھی خطرناک مقامات کی جانب جانے سے روک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف امان اللہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہے اور عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری طور پر ندی یا نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :