وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

جمعہ 15 اگست 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے بونیر، شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر، مانسہرہ سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں،وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد کی فراہمی کے لئے وسائل کی فوری فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

امیرمقام نے کہا کہ سیلابی ریلوں کے باعث مالی و جانی نقصانات پر پوری قوم دکھی ہے،افسوسناک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔امیرمقام نے کہا کہ سیلابی ریلوں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔امیرمقام نے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے آزمائش کا وقت ہے،وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔