شانگلہ میں سیلابی ریلیوںاور آسمانی بجلیاں گرنے سے تباہی مچ گئی

120 سے زائد افراد بہہ گئے جبکہ کئی لاپتا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔جان بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل

جمعہ 15 اگست 2025 20:25

۔ شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)شانگلہ میں سیلابی ریلیوںاور آسمانی بجلیاں گرنے سے تباہی مچ گئی،20 سے زائد افراد بہہ گئے جبکہ کئی لاپتا ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔جان بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔شدیدسیلاب سے مکانات، دکانیں، قبرستان اور گاڑیاں متاثر ہوئے۔

ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں چھ سے زائد گاڑیاں سیلابی ریلے کے نظر ہو گئے۔ مین شاہراہیں بھی شدید متاثر ہو گئی الپوری تا بشام مین شاہراہ دو مقامات پر سیلابی ریلے کے نذر ہو گیا۔ ضلع بھر کے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مشکلات بڑھ گئی۔سیلابی ریلیوں ،لینڈسلائڈنگ اورمختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دریاوں ،مقامی خوڑوں کے کناروںپروٹیکشن والز اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔50 سے زائدہ رابطہ پلے، کچے راستے بہہ گئی ،درجنوںمقامی پن بجلی گھریں تباہ واٹر چینل بڑی نالوں اور خوڑوں کے احاطے میں پروٹیکشن والز سیلابی ریلے کے نذر ہو گئیں۔ضلع بھر کے مختلف علاقوں کی بجلی سپلائی معطل 35 سے زائد مین ٹاورز سیلاب کے زد میں اگئے الپوری اور منسلک علاقوں کو عارضی طور پر بجلی کی سپلائی بحال تا ہم تحصیل پورن، کانا سمیت رانیال اور دیگر علاقوں کی بجلی بحالی میں تین دن لگ سکتے ہیں پیسکو ذرائع۔

بجلی کی پولوکوسب سے زیادہ نقصان پورن میں پہنچا ۔شانگلہ کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل پورن میں پورے پورے علاقے سیلابی ریلیوںسے شدید متاثر ہو گئیں۔ موسلادار بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں ،ہلاکتوں،زخمیوں اور نقصانات کا اندیشہ کئی گناہ زیادہ ہیں ۔ شانگلہ میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ پورن میں امدادی اقدامات شروع ہو گیا ہیں۔

شانگلہ میں سیلابی صورتحال سب سے زیادہ متاثر ہونے والی تحصیل پورن کے علاقے کوزپائو،الوچ اورچوگا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب کہیں علاقے زیرآب اگئے ہیں، کھڑی فصلے اورباغات تباہ ہوگئے ۔تحصیل پورن میں سیلا بی صورتحال کے بعد دریاؤں اور نالوں میں لکڑی پکڑنے والے کئی افراد بھی سیلابی ریلے کے نذرہو گئے ہیں۔