ٴْڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

ح*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ DHO ڈاکٹر انجم بلوچ سمیت محکمہ صحت قلات اوردیگر تمام محکموں کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیاڈبلیوایچ او کے ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروز بلوچ نے بزریعہ ملٹی میڈیا پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 01 ستمبر 2025 سے شروع ہوکر 04 ستمبر 2025 چار روز تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل کی19 یونین کونسلز میں 39636بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں ضلع قلات میں تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعرا ادباکی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کوسنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمہ داری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے پولیو مہم کے دوران کوئی غفلت لاپروائی قابل قبول نہیں پولیو مہم میں بہتریں کارکردگی پیش کرنے والے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔