چہلم حضرت امام حسین اور شہدائے کربلاء کے موقع پرسکھر سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بندمعطل رہی

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چہلم حضرت امام حسین اور شہدائے کربلاء کے موقع پرسکھر سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی سکھر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا واضع رہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے چہلم شہداء کربلا پر سیکورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکھر سمیت سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کے احکامات دیئے تھے دوسری جانب وزات داخلہ کے مطابق چہلم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، جبکہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ رہے گا۔