چلاس حادثہ کا شکار خاندان کا سربراہ محمد اسلام 26 روز بعد دم توڑ گیا

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چلاس حادثہ کا شکار ہونیوالے خاندان کا سربراہ محمد اسلام زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 26روز بعد جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بیٹے سعد اسلام کے مطابق سانحہ چلاس حادثے میں زخمی چوہدری سلام 26 دن بعد دم توڑ گئے،حادثے میں عبدالسلام کی ٹانگ ٹوٹی تھی جس کا علاج ان کے اپنے اسپتال میں جاری تھا۔ شوگر کی وجہ سے ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔ٹانگ کاٹنے کے بعد طبیعت سنبھل نہ سکی اور دم توڑ گئے محمد اسلام کا نماز جنازہ پانچ بجے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :