پشین ،بلوچستان میں کھیلوں کے میدان ، سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

جمعہ 15 اگست 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرضلع پشین سمیت پورے بلوچستان میں کھیلوں کے میدان اوراسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں کھلاڑیوں کو تربیتی مواقع اورمالی معاونت فراہم کی جائے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے صوبائی سطح پرمستقل منصوبہ بندی کی جائے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتیں اجاگر کر سکیں اور بلوچستان کا نام روشن ہومنشیات،بے راہ روی،بے مقصدیت کاتدارک ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں کک باکسنگ مقابلوں کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں ونوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ہزاروں کھلاڑیوں نوجوانوں اورعوام سمیت جماعت اسلامی کے قائدین بھی شریک تھے۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی، طاقتورطبقات کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوانوں پرروزگار،تجارت،تعلیم وترقی کے دروازے بندکیے گئے ہیں محدودوسائل حکومتی عدم توجہی کے باوجود ہمارے کھلاڑی اورنوجوان کھیل وتعلیم کے میدان میں بہترین کارنامے سرانجام دے رہے ہیں کھلاڑیوں ونوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے نوجوان کھلاڑی وقت کابہتراستعمال کرکے دنیاوآخرت کی کامیابی اورملک وقوم کوترقی دلاسکتے ہیں تحریکِ آزادی کا مشہور اور فیصلہ کن نعرہ تھاپاکستان کا مطلب کیا لا الہٰ الا اللّہ اس نعرے کی اصل روح ہر اس شخص کے دل میں گونجتی ہے جو انصاف، آزادی اور انسانی وقار کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔

یہ کسی ایک گروہ یا قوم تک محدود نہیں بلکہ ہراس آواز کی نمائندگی کرتا ہے جو باطل،جبراورامتیازکے خلاف اٹھتی ہے۔پاکستان اسلامی بنیگاتوبلوچستان کے نوجوان بھی ترقی کریں گے۔نوجوان اپنی وفاداری اور جھکاؤ صرف حق،انصاف،عدل اور سچائی کے لیے رکھیں یہی ایک‘‘سجدہ’’ انسان کو ہزاروں جھوٹے سجدوں اور غلامیوں سے نجات دیتا ہے۔اسلام کسی بھی قسم کے نسلی، قومی یا طبقاتی امتیاز کو تسلیم نہیں کرتا۔

اللہ کے نزدیک نہ کوئی موروثی‘‘چٴْنا ہوا’’ گروہ ہے اور نہ محض زبانی دعوے سے برتری ملتی ہے۔ برتری صرف تقوی ،نظریے کی صالحیت اور نیک اعمال سے ہے۔اس لیے پاکستان محض ایک جغرافیائی حقیقت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جو ہراٴْس شخص کو اپیل کرتا ہے جو انسانی مساوات، انصاف اور آزادی پر یقین رکھتا ہے۔اس یومِ آزادی پاکستان پرآئییعہدکریں کہ ہم اپنیسجدیصرف حق کے لیے محفوظ رکھیں گیاور ہر دور کے لات و منات کے سامنے ڈٹ کر‘‘لا’’کہیں گے۔