واسا میں 2 افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

جمعہ 15 اگست 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)واسا میں 2افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عدیل شریف کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا کا اضافی چارج سونپا گیا ہے وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شالیمار ٹائون تعینات ہیں۔فیصل خرم کو ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز عزیز بھٹی ٹائون کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔