کوئٹہ ،شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر نکالے گئے دو نوں ماتمی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے

جمعہ 15 اگست 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)کوئٹہ میں شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر نکالے گئے دو نوں ماتمی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدا ئے کربلا کے چہلم کے موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کی قیادت میں امام بارگاہ ہزارہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا،، جبکہ ہزارہ ٹاون کا جلوس ولی عصر امام بارگاہ سے برآمد ہو کر ہزارہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا دونوں جلوس کے رو ٹ کو سیل کردیا گیا تھا اور پولیس اور ایف سی کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے ،،شہدا ئے کربلا کے چہلم کے موقع پرکوئٹہ کے علاقوں قائدآباد ،گوالمنڈی اور بروری میں موبائل فون سروس بند جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہی ۔