۹رحیم یار خان ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر چیمبر ولید احمد کی زیر صدارت منعقد

ج*ایگزیکٹو ممبران کا ڈی جی ٹی او کی کارروائی کے حق میں فیصلے پر اتفاق

جمعہ 15 اگست 2025 22:35

ًرحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر چیمبر ولید احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران نے ڈی جی ٹی او کی کارروائی کے حق میں متفقہ طور پر فیصلہ دیا۔اجلاس کے دوران 19 نئی ممبرشپس کی منظوری دی گئی۔ شرکاء نے اس اقدام کو چیمبر کی فعالیت اور وسعت کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں سینئر نائب صدر شہیر اقبال، نائب صدر افضال احمد وڑائچ، ایگزیکٹو ممبران شہباز احمد، طارق محمود، جام پرنس فہد، محمد عارف، شہروز ندیم، محمد اقبال، محمد افسر، عمران خالد، عبدالحمید، ریاض الرحمن، حاجی عبداللطیف بھٹی، انعام باری، سہیل سلیم، ذوالفقار علی، قیصر محمود، ثاقب سعید، حشمت علی، ردا فاروق اور ثمینہ فیصل سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عظمی صادق بھی موجود تھیں

متعلقہ عنوان :