ایچ ای سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام کے پہلے بیج کی اختتامی تقریب

جمعہ 15 اگست 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) اعلیٰ تعلیم کمیشن (ایچ ای سی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام کے پہلے بیج کی اختتامی تقریب جمعہ کو سول سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوئی۔ یہ پانچ روزہ پروگرام 4 سے 8 اگست تک جاری رہا، جس میں گورننس، قیادت، اخلاقیات اور سروس ڈیلیوری میں افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے 20 جامع سیشن شامل تھے۔

مہمان خصوصی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور امنہ ملک نے سی ایس اے کی شاندار میزبانی کو سراہا اور افسران کی پیشہ ورانہ ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس تربیتی تعاون کو جاری رکھنے کے لیے سی ایس اے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ اور ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شبیر زیدی نے ایچ ای سی افسران کی لگن اور فعال شمولیت کو سراہا۔

اس موقع پر تربیتی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔ پروگرام میں قواعد و ضوابط، کارکردگی و انضباطی کارروائیاں، پروجیکٹ مینجمنٹ، اعلیٰ تعلیم کی پالیسی، عوامی رابطہ، جذباتی ذہانت، تنازعات کے حل، ابلاغ، دباؤ کے نظم و نسق اور پیشہ ورانہ آداب جیسے موضوعات شامل تھے۔ تجربہ کار اساتذہ نے لیکچرز، مباحثوں اور عملی مشقوں کے ذریعے تربیت فراہم کی۔ اختتامی طور پر شرکاء نے نہ صرف موضوعاتی مہارت حاصل کی بلکہ جدید عوامی خدمت کے لیے ضروری ہمہ جہت صلاحیتیں بھی سیکھیں۔

متعلقہ عنوان :