گوہر رشید کی والدہ نے زائد العمری میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

والدہ شوٹنگ کے پہلے روز ایسے گھبرائی ہوئی تھیں جیسے اسکول جاتا ہوا بچہ ،اداکار

ہفتہ 16 اگست 2025 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے ،اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی ،جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبری خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے روز ایسے گھبرائی ہوئی تھیں جیسے اسکول جاتا ہوا بچہ تاہم سیٹ پر سب نے ان کا بہت خیال رکھا۔ گوہر رشید نے اس ڈرامے کے ہدایتکار سمیت تمام کاسٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی والدہ کی حوصلہ افزائی کی۔