ال سلواڈور ، گینگز کے مشتبہ افراد کو 2027 تک بغیر مقدمہ چلائے جیل میں رکھا جائے گا

ہفتہ 16 اگست 2025 11:26

سان سلواڈور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وسطی امریکی ملک ال سلواڈور میں بین الاقوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بننے والی گینگ مخالف کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ،دسیوں ہزار مشتبہ افراد کو 2027 تک بغیر مقدمہ چلائے قید میں رکھا جائے گا، یہ فیصلہ پارلیمان کی جانب سے توسیع کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق 2022 میں صدر نایب بُکیلے نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بغیر وارنٹ گرفتاریوں کی اجازت دی تھی، جس کے بعد سے اب تک 80 ہزار سے زائد شہریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ ان میں کئی بے قصور بھی شامل ہیں۔جمعہ کو پارلیمان نے منظم جرائم کی تحقیقات سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دی۔ یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی جب قیدیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کی دو سالہ مدت مکمل ہونے میں صرف 10 دن باقی تھے۔ترمیم کے مطابق اٹارنی جنرل کا دفتر 24 ماہ کے اندر فردِ جرم عائد کرے گا، جبکہ 12 ماہ کی اضافی توسیع کی گنجائش بھی ہوگی۔انسانی حقوق کے اداروں نے اس اقدام کو من مانی گرفتاریوں اور آمرانہ رجحانات میں اضافہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :