ڈی جی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا محمد طیب عبداللہ کا بونیر کا دورہ، متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 16 اگست 2025 12:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا محمد طیب عبداللہ نے حالیہ سیلابی صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع بونیر کا گزشتہ روز دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی اور ریسکیو 1122 کے جاری امدادی و بحالی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 کے آپریشنز متاثرہ علاقوں میں بلا تعطل جاری رہیں گے اور متاثرین کو ضرورت کے مطابق ہر قسم کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اضافی عملہ اور وسائل دیگر اضلاع سے بھی بونیر پہنچا دیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔دورے کے دوران رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں بونیر کی تینوں تحصیلوں کےلیے ایک مربوط حکمت عملی طے کی گئی۔اس حکمت عملی پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ایمبولینسز، آلات اور دیگر وسائل منصوبہ بندی کے مطابق استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :