خیبر پختون خواہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پربہت افسوس ہے،قیصر احمد شیخ

ہفتہ 16 اگست 2025 15:27

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شدید افسوس ہے ، وفاقی حکومت خیبر پختون خواہ حکومت کے ساتھ مل کر ہر ممکن امدادی کارروائیاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اقتصادی طور پر بہتر مقام کی طرف گامزن ہے،بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے اور جلد ہی ہماری معیشت مزید مستحکم ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ2035 تک ہمارا پروگرام ہے کہ جی 20 ممالک میں شامل ہو جائیں، دنیا کے بہترین ممالک ہیں اور آگے 2045 تک جی 10 میں ٹارگٹ ہے اور ان شاء اللہ مسلسل ترقی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے وسائل کو دیکھنا ہے کہ کس طرح وسائل کو استعمال کر نا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چنیوٹ شاہرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دورویہ شاہراہ کے مکمل ہو جانے سے فیڈمک تک زیادہ سے زیادہ علاقوں کی رسائی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ حکومت خاص طور پر نوجوانوں کے روزگار کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ سے بہترین ٹیرف ملنے سے برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خاص طور پر نوجوانوں کے روزگار کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر ڈ قیصر احمد شیخ نے دورہ چنیوٹ کے دوران اپنے حلقہ کے علاقوں امین پور بنگلہ،چک نمبر 236،239 کا بھی دورہ کیا اور عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی۔\378