تعلیمی بورڈ ساہیوال کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر آفس میں اجلاس

ہفتہ 16 اگست 2025 17:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) تعلیمی بورڈ ساہیوال کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب حکومت کے ایڈہاک ریلیف کے مطابق بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے گئی۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال/چیئرمین بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے کی جبکہ سیکرٹری بورڈ محمد فیاض سلیمی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت سمیت بورڈ ممبران وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈاکٹر سیدہ عندلیب اور سی ای او ایجوکیشن ساہیوال تنویر احمد غزالی نے اجلاس بھی میں شرکت کی۔

اجلاس میں میٹرک امتحانات 2025 میں لیٹ داخلہ فارم جمع کروانے والے 65 طلبہ و طالبات سے لیٹ فیس وصول کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے میٹرک امتحان 2025 کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن ساہیوال کی 6 طالبات اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک نمبر 45/12L کی 155 طالبات کے داخلہ فارم لیٹ جمع کرانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اداروں کے پرنسپلز کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں "سوئس فار نان مسلم" مضمون کے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات کے لئے بارہویں کلاس کی کتب شائع نہ ہونے کی وجہ سے گیارہویں کلاس کے حاصل کردہ مارکس کو ہی ڈبل کرنے کی بھی منظوری دی گئی جو بارہویں کلاس کی کتب کی عدم دستیابی کی بدولت امتحان نہیں دے سکے تھے۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے سکولوں اور کالجوں کی سالانہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور طلبہ و طالبات کو پریشانی سے بچانے کے لئے تمام پروسیس کو سہل بنانے کی بھی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :