سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ کروانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، سی ای او

ہفتہ 16 اگست 2025 17:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملازمین کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ کروانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا رانا شاہد عمران نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو 60 سال تک عمر پوری کرنے اور دورانِ ڈیوٹی ناگہانی صورتحال پر ملازمین کو پنشن اور معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محنتی ورکرزکا بھرپورخیال رکھے ہوئے ہےاورکام چور ورکرزسے کوئی رعایت نہیں برتی جا ئے گی۔ اس لئے عملہ صفائی پوری محنت اور لگن سے کام کریں تو اس کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذُمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :