اے وی ایل سی کی کارروائی ،گاڑیوں کی چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 اگست 2025 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) اے وی ایل سی اورکراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلبرگ، جمشید اور نیو کراچی کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چوری میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کار برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق گرفتارملزمان میں محمد کاشف ولد محمدانور،محمد جبران ولدمحمد اقرام اوردانش نقوی ولد وارث نقوی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔اے وی ایل سی نے ملزمان سے مزیدتفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :