سیالکوٹ میں تجاوزات کے خلاف مہم تیز، ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

ہفتہ 16 اگست 2025 18:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر صدارت تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائیاں تیز کریں۔

(جاری ہے)

مین شاہرات پر پیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے اور ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بھی ہیں، اس لیے مہم کو بلاتعطل جاری رکھا جائے اور عوامی آگاہی مہم کے ذریعے تجاوزات کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :