حاجی حنیف طیب کا خیبرپختونخواہ میں بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں اورتباہی پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 16 اگست 2025 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ماحولیات ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم ای)جاری اعدادوشمارکے مطابق خیبرپختونخواہ میںبونیر،باجوڑ،تورغر،مانسہرہ،شانگلہ،بٹگرام، خیبر،کرم،بنوں،مالاکنڈ،چارسدہ میں حالیہ بارشوں،سیلابی ریلیوں،لینڈسلائیڈنگ اوربادلوں کے پھٹنے سے 307افرادکے جاں بحق ہونے پردکھ افسوس کا اظہارکیا اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کیاجبکہ متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد3ہزار817سے زائدبتائی جارہی ہے اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ جاں بحق ہونے والے افرادمیں اضافہ ہوسکتاہے ابھی بہت سارے علاقوں میں لوگوں کی تلاش کیلئے جدوجہد جاری ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے اورسیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی حاجی حنیف طیب نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کی عوام اس وقت دکھ وتکلیف سے گزررہے ہیں ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے اپیل کہ رنگ ونسل ،سیاست سے بالاترہوکر خیبر پختوا ہ کے عوام کی بھرپورمددکی جائے۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے خیبرپختونخواہ میں فلڈریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں دوپائلٹس سمیت عملے کے 5افرادکی شہادت پربھی افسوس کا اظہارکیا شہداء کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔ حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان اُن ممالک میں شامل ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلی کے باعث تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہے حکومت کوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوراس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے موسمیاتی تبدیلی کے باعث لاحق خطرات میں کمی لانے کیلئے قومی حکمت عملی تیارکرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔