شہر کے ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،ڈپٹی کمشنرساہیوال

ہفتہ 16 اگست 2025 19:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال شاہد محمود نے کہا ہے کہ شہر کے ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے حکومت کی اولین ترجیح ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اورمعیار و رفتار دونوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری کے ساتھ انجام دیں اور جو درپیش رکاوٹیں فوری دُور کی جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔

وہ پیسیپ پراجیکٹ کے تحت شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے محمد پور روڈ پر زیر تعمیر سیور لائن اور واٹر ڈسپوزل، کوٹ خادم علی شاہ میں سیور لائن اور جی ٹی روڈ پر جاری سیوریج لائن کے منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا اورنگزیب ، ایم ڈی واسا تنویر قیصراور سٹی مینجر پیسیپ اسجد خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے واٹر ڈسپوزل کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور محمد پور روڈ پر کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر سیور لائن کے باعث شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے اور حفاظتی اقدامات کے تحت پائپ فوری طور پر نصب کیے جائیں۔ جی ٹی روڈ نزد جنرل بس اسٹینڈ پر جاری سیوریج لائن کی پیش رفت پر ڈپٹی کمشنر نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کنٹریکٹر کو لیبر فورس میں اضافہ کرنے اور رفتار تیز کرنے کی سختی سے ہدایت کی تاکہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے۔\378

متعلقہ عنوان :