نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ہفتہ 16 اگست 2025 23:04

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے‘اسحاق ڈار سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس فلسطین کی موجودہ صورتحال, نسل کشی کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس 25 اگست کو جدہ میں منعقد ہو گا۔نائب وزیر اعظم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لاینز پر شریک راہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔