کلرسیداں،ڈینگی لاروا برآمد، مختلف دکانوں و فیکٹریوں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 16 اگست 2025 23:04

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کی قیادت میں ڈینگی کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ ٹیم میں غلام احمد سنبل، اینٹامالوجسٹ سی ڈی سی سپروائزر عثمان، فوکل پرسن ڈینگی عبدالغفار، وقار امین، شاہ زیب، محمد ظہیر اور شیر افضل شامل تھے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران راجہ فیصل آئس کریم، طیب پائپ فیکٹری اور حیات کباڑ خانہ چوکنڈوڑی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایف آئی آرز عدالت کو ارسال کر دی گئیں، جبکہ عبدالحکیم ہوٹل اور داؤد نان سینٹر کے چالان مرتب کر کے رپورٹ بھی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی شکایات موصول ہوں گی، فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دکاندار اور شہری صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :