انجینئرامیر مقام کی سوات سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات،ہمدردی کااظہار

ہفتہ 16 اگست 2025 22:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے بیشبنڑ یختنگی میں حالیہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعث افسوس ہے اور وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کو ہر ممکن مالی و انسانی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس کٹھن وقت میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ اس اندوہناک واقعے میں 8افراد جاں بحق ہوئے جن میں انور علی کا بیٹا، مخوزی کے جاوید خان، امیر زیب کا داماد، سید مہابت علی، ان کی بیٹی اور بہادر شیر کی چار بیٹیاں شامل تھیں۔