ڈرائیونگ کرنیوالے معمر برطانوی شہریوں کیلئے بینائی کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

یہ اقدام کمزور نظر والے ڈرائیور کی وجہ سے ہونے والی 4 اموات کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا،رپورت

اتوار 17 اگست 2025 14:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)برطانیہ میں ڈرائیونگ کیلئے 70 سال سے زائد عمرکے افراد کیلئے آنکھوں کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ڈرائیونگ قوانین میں اصلاحات کی گئی ہے جس کے بعد 70 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ایک نئی پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کیلئے بینائی کے ٹیسٹ کو پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹیسٹ میں فیل ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ پر پابندی لگائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام کمزور بینائی والے ڈرائیور کی وجہ سے ہونے والی 4 اموات کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جس کے باعث برطانیہ کے لائسنسنگ سسٹم کو "یورپ میں سب سے سست" قرار دیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اسکاٹ لینڈ کے علاوہ برطانیہ اور ویلز میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے اورشراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :