Live Updates

امریکہ نے غزہ کے شہریوں کے لیے انسانی اور طبی ویزے معطل کر دئیے

اتوار 17 اگست 2025 14:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ غزہ پٹی سے آنے والے افراد کے تمام وزٹ ویزوں کو وقتی طور پر روک رہی ہے، تاکہ ایکجامع اور محتاط جائزہ" کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں صرف چندعارضی ویزے طبی اور انسانی مقاصد کے لیے جاری کیے گئے ہیں، لیکن کسی مخصوص تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ادھرمریکہ اسلامی تعلقات کونسل نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے ٹرمپ انتظامیہ کیجان بوجھ کر ظلم کرنی" کی ایک مثال قرار دیا۔فلسطین ریلیف ایسوسی ایشن نے بھی خبردار کیا کہ ویزے معطل کرنے کا فیصلہ زخمی اور بیمار بچوں کو غزہ سے امریکہ لانے اور ہنگامی طبی علاج فراہم کرنے کے مواقع ختم کر دے گا۔

Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات