نصیرآباد پولیس کی انڈسٹریز ایریا میں کاروائی ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 17 اگست 2025 14:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) نصیرآباد پولیس کی انڈسٹریز ایریا میں کاروائی بدنام زمانہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن (ر) عاصم خان کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی/اے ایس پی محمد طیب اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر غلام علی کنڈرانی اور انچارج سی آئی اے نصیرآباد انسپکٹر طالب حسین لاشاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر چھاپہ مار کارروائی کی چھاپے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مبارک علی مغیری کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد کر لیا ملزم مبارک علی پولیس کو کئی سنگین جرائم میں مطلوب تھا ملزم کیٹل فارم کی حدود میں شہید ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ کے قتل کے کیس میں نامزد تھا اس کے علاوہ تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں چھ سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا ڈیرہ مراد جمالی کے ہندو تاجروں کی دکانوں پر ڈکیتیوں اور حسینی چوک پر ہونے والی ڈکیتی میں بھی اس کا براہ راست ہاتھ شامل تھا ضلع جیکب آباد کے مختلف تھانوں میں بھی یہ ملزم متعدد ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں اشتہاری تھا اسی کارروائی کے دوران اس کے دو اور ساتھی سخاوت عرف سخی ولد جمعہ خان بلیدی اور نثار احمد ولد فتح محمد سومرو ساکن گھوٹکی کو بھی گرفتار کرلیا گیا نصیرآباد پولیس کی یہ کامیاب کارروائی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں ایک اور اہم پیش رفت ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

\378