وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی سے معززین علاقہ کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

اتوار 17 اگست 2025 15:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)وزیرِ مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور چوہدری ارمغان سبحانی سے معززین علاقہ نے ملاقات کی۔ اتوار کو ملاقات کے دوران شہریوں نے وزیرِ مملکت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چوہدری ارمغان سبحانی نے معززین علاقہ کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ حلقہ میں متعددترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کے نظام کی بہتری شامل ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے کی معاشی ترقی بھی تیز رفتار ہوگی۔