وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے انصاف کی یقینی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے،ڈی پی اوجاویداقبال

اتوار 17 اگست 2025 16:35

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے کہاہے کہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے انصاف کی یقینی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے تھانہ قبولہ ، تھانہ احمدیار ، تھانہ صدر اور تھانہ رنگشاہ کی حدود میں کھلی کچہریوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی اوجاوید اقبال چدھڑ نے کہاکہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوںکا سلسلہ جاری رہے گا۔ بعدازاں انہوں نے متاثرین کی درخواستوں پر شکایات سنیں اور انکے فوری ازالہ کی ہدایت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ملک اکبر اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجودتھے ۔