خضدار لیویز ، سند سے اغواء ہونیوال ی12سالہ بچی بازیاب ،ملزم گرفتار

اتوار 17 اگست 2025 17:35

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) خضدار لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایت پر باغبانہ میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ سے اغوا شدہ 12 سالہ بچی نور جہاں کو بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

لیویز لائن آفیسر نور زہری کی سربراہی میں سی آئی اے اور دیگر جوانوں نے چھاپہ مار کر ملزم غلام رسول کو گرفتار کیا، جس نے مبینہ طور پر بچی سے زبردستی شادی کی تھی۔ بچی نے بتایا کہ اسے زبردستی لایا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ملزم کو حوالات منتقل کر دیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ نور زہری نے کہا کہ لیویز فورس ظلم کے خلاف ہر وقت تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :