ہری پور، چھپر روڈ پر ٹریفک حادثے میں 6 ماہ کی بچی جاں بحق، میاں بیوی زخمی

اتوار 17 اگست 2025 17:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ہری پور میں چھپر روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 ماہ کی بچی جاں بحق اور میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق چھپر روڈ پر ایمبولینس اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی نوید اور مسماۃ (ص) معمولی زخمی جبکہ 6 ماہ کی فاطمہ نامی بچی جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :