غ*جیکب آبادجے یو آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف مظاہرہ، دھرنا، نعرے

اتوار 17 اگست 2025 19:05

%جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)جیکب آبادجے یو آئی کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف مظاہرہ، دھرنا اور نعرے، تفصیلات کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف ضلعی امیر ڈاکٹر اے ج? انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، مفتی عبدالشکور کہوسو، سید عبدالباسط شاہ، عبد القادر چنہ، مولانا عبد الوحید بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی، اسداللہ حیدری، مولانا تاج محمود بھٹی، ایڈووکیٹ انیس الرحمن سومرو، منصور احمد رند، محمد الیاس بروہی، میر حسن برڑو، مولانا عبد الرزاق بنگلانی، عرفان علی لھر، مولانا غلام حیدر پٹھان، ثناء اللہ کھوسہ اور دیگر کی قیادت میں جامع مسجد ٹھل سے نکالا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے مارچ کرکہ کارپوریٹ فارمنگ خلاف نعرے لگائی, بعد میں امروٹی چوک پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ سندھ کی زمینوں کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دیکر سندھ کے اوپر زیادتی کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو زمینیں دینے کے بجائے سندھ کے آبادگاروں کو زمینیں دیکر ملٹی نیشنل کمپنیوں پانی بجلی اور دہان سمیت تمام تر سہولیات دیے جائیں تاکہ یہاں کے آبادگار بہتر پیدوار کرسکیں۔