جنوبی وزیرستان لوئر وانا ، مختلف پرتشدد کے واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق

اتوار 17 اگست 2025 19:15

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پہلا واقعہ ڈوگ اور ڈبکوٹ کے سنگم پر پیش آیا، جہاں خان محمد دوتانی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

آزاد ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق کڑیکوٹ سے بتایا جاتا ہے اور وہ سی این جی ملا نذیر گروپ کے متحرک رکن تھے۔ انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا۔دوسرا واقعہ بائی پاس ایگری پارک کے قریب پیش آیا، جہاں مولوی عصمت اللہ ملک شائی نے فائرنگ کرکے ذبیح اللہ نامی ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قتل کے ان واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔