Live Updates

پاکستان میں سیلابی تباہی پر ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کی اسحاق ڈار سے تعزیت

اتوار 17 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سعیدوف بختیار اوڈیلووچ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے یکجہتی اور دعاؤں کا پیغام بھی دیا۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر ازبکستان کی برادرانہ حمایت اور یکجہتی پر دلی شکریہ ادا کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات