Live Updates

ضلع سوات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث متعدد ٹیوب ویل کو نقصان پہنچا

اتوار 17 اگست 2025 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)ضلع سوات میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث متعدد ٹیوب ویل کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سوات کے اہلکاران متحرک ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھا ئے رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں جنریٹر کے ذریعے ٹیوب ویلز کو فعال بنایا گیا تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔مزید برآں محکمے کی جانب سے پانی کے ٹینکرز کا بھی انتظام کیا گیا اور متعدد مقامات پر فوری طور پر صاف پانی پہنچایا گیا تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :