وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا خیبر پختونخوا شانگلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی

اتوار 17 اگست 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحصیل مخوزی، شانگلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر، بشمول بونیر اور شانگلہ (پورن) کو ملانے والے چوگا میں تباہ حالمرکزی پل کا معائنہ کیا۔یہ دورہ حالیہ شدید بارشوں کے بعد کیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تحصیل مخوزی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جن میں یونین کونسل موسیٰ خیل، کوز پاؤ اور ڈیر سر شامل ہیں، کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انجینئر امیر مقام نے چُوگا پل کا بھی معائنہ کیا جو حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور مقامی باشندوں کو بحالی اور مرمت کے عمل میں وفاقی حکومت کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے اور اہم انفراسٹرکچر، خصوصاً متاثرہ پل کی بروقت مرمت کو یقینی بنایا جائے جو بونیر اور شانگلہ اضلاع کے درمیان ایک اہم رابطہ ہے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر متاثرین کے مسائل سنے اور متاثرہ افراد کے ساتھ وفاقی حکومت کی بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا: "وفاقی حکومت آپ کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ ہم علاقے میں جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔