ضلعی انتظامیہ اور بی آر ایس پی مل کر لورالائی کی ترقی و خوشحالی کے لیے مزید بہتر اقدامات اٹھائیں گے،نور علی کاکڑ

پیر 18 اگست 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی کاکڑ نے بی آر ایس پی (BRSP) لورالائی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بی آر ایس پی کے نمائندوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی، سماجی اور فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بی آر ایس پی عوامی سہولت، تعلیم، صحت، صاف پانی، اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف پروگرام کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بی آر ایس پی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے ادارے عوامی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور بی آر ایس پی مل کر لورالائی کی ترقی و خوشحالی کے لیے مزید بہتر اقدامات اٹھائیں گے تاکہ عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے۔آخر میں ایڈینشل ڈپٹی کمشنر لورالائی ، نور علی کاکڑ نے بی آر ایس پی ٹیم کے جذبے اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت اور سماجی اداروں کی باہمی کوششیں ہی عوامی خدمت کو یقینی بنا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :