متحدہ عرب امارات نے مطلوب ملزم چین کے حوالے کردیا

پیر 18 اگست 2025 08:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ایک مطلوب شخص کو چینی حکام کے حوالے کر دیا۔ دبئی پولیس نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

وام نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا ملزم ایک منظم کریمنل نیٹ ورک چلانے میں ملوث انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک ہے، جو لاکھوں ڈالر مالیت کی جعلی آن لائن جوئے کی ویب سائٹس چلاتے ہیں۔ چینی حکام نے متحدہ عرب امارات کے تعاون، عالمی برادری کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی خواہش کی تعریف کی۔