خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن پرسیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام کا پاک فوج کو خراج تحسین

پیر 18 اگست 2025 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ باجوڑ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار تشکرکیا اور کہا ہے کہ پاک فوج نے مشکل وقت میں ہماری اس وقت مدد کی جب کوئی اور نہ پہنچ سکا ۔

عوام نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دن رات کی پروا کیے بغیر یہاں آ کر لوگوں کو با حفاظت ریسکیو کیا، بروقت مدد پرہم دل سے پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ پاک فوج دن رات عوام کی خدمت کے لیے موجود رہی، ہم نے ہیلی کاپٹروں کو یہاں آتے دیکھا جو لوگوں کو امداد فراہم کر رہے تھےاور بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے تھےاگر ہماری فوج نہ ہوتی تو شاید ہمیں کوئی سہارا نہ ملتاکیونکہ ہمارے ایم این اے یا نمائندے تو یہاں آئے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی فوج ہے جسے بعض لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن یہی فوج ہماری مدد کے لیے مشینری سمیت پہنچی اور ہمارے ساتھ کھڑی رہی،ہم پاک فوج کے جذبے اور خدمت کو دل سے سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :